مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ میں "جنگ بند کرو" اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پورے ملک میں ہفتے کی رات سو سے زائد ریلیاں نکالی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ریلیوں کا مقصد غزہ کی پٹی میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کی مذمت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہاری ہمدردی ہے۔
منتظمین کے مطابق لندن کے دس مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔
دراین اثناء مشرقی ایشیائی ممالک انڈونیشیا، ملائشیا اور برونائی نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
تینوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کا منصفانہ حل سیاسی اور مصالحت آمیز مذاکرات میں پنہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ